کراچی: پاکستان کے سوشل میڈیا انفلوئنسر و معروف میزبان وقار ذکا نے بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں ملنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو پاکستان آنے کا مشورہ دے دیا ہے۔
وقار ذکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی کی بیٹی سے متعلق حالیہ واقعہ یہ ثابت کرتا ہے کہ بہت سے بھارتی اپنے سپر اسٹارز کے لیے نفرت انگیز سوچ رکھتے ہیں۔
ویرات پاکستان آجائیں‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے وقار ذکا نے کہا کہ پاکستان آپ کے ساتھ ہے، آپ کی بیٹی پاکستان کی عزت ہے، ہم اپنے سپر اسٹارز کی فیملیز کو بےعزت نہیں کرتے۔
After recent @imVkohli daughter incident it’s proved many Indians carry a destructive mindset for their own superstars. #ViratComeToPakistan Pakistan is with you , your daughter is Pakistan’s respect , we can never defame families of any superstar
— Waqar Zaka (@ZakaWaqar) November 2, 2021
Leave a Reply